ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں آکسیجن پلانٹ قائم کرنے گیل کا فیصلہ ؛ جون کے اواخر تک پلانٹ تیار ہونے کی توقع

کنداپور میں آکسیجن پلانٹ قائم کرنے گیل کا فیصلہ ؛ جون کے اواخر تک پلانٹ تیار ہونے کی توقع

Sun, 16 May 2021 14:23:15    S.O. News Service

کنداپور، 16؍ مئی (ایس او نیوز) میڈیکل آکسیجن کی دستیابی میں اضافہ کے مقصد سے گیل (انڈیا) ، کنداپور کے تعلقہ سرکاری استپال کے علاوہ ملک بھر کے دیگر 9 مقامات پر آکسیجن پلانٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تعلقہ سرکاری اسپتال کے کووڈ۔19 نوڈل آفسیر ڈاکٹر ناگیش کنداپور کے مطابق پریشر سوئنگ آبزروپشن (بی ایس اے ) میڈیکل آکسیجن پلانٹ کی تعمیر کا عنقریب آغاز ہوگا۔ پلانٹ کے لئے  اراضی کی نشاندہی کر لی گئی ہے ۔ جون کے اواخر یا جولائی تک پلانٹ کار گرد ہوجائے گا۔ پلانٹ میں فی منٹ 500 لیٹر آکسیجن پیدا کرنے  اور روزانہ 100 جمبو سلنڈرس  بھرنے کی گنجائش ہوگی۔ ایک جمبو سلنڈر میں 7 ہزار لیٹر (گیس ) کی گنجائش ہوتی ہے۔ لہٰذا اگلے ماہ سے تعلقہ میں آکسیجن کی کافی سربراہی ہوگی۔ 

اُڈپی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سداشیو پر بھو نے کہا کہ پراجکٹ کا کل تخمینہ  65.49 لاکھ روپئے ہے۔ 40 فیصد لاگت  پیشگی طور پر ادا کی گئی ہے۔ 


Share: